نئی دہلی، یکم جون؍(آئی این ایس انڈیا)وراٹ کوہلی کے بچپن کے راج کمار شرما کا خیال ہے کہ اس کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کرنے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کاکپتان دیگر کھلاڑیوں سے الگ ہے اور وہ جس طرح سے بلے باز کر رہے ہیں اس سے سچن تندولکر کے ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں۔کوہلی کی بلے بازی میں شرما کو کوئی کمزوری نظر نہیں آتی ہے جنہوں نے حال میں ورلڈ ٹی 20اور آئی پی ایل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔شرما نے کہا کہ وہ اس وقت بہترین فارم میں ہے،مجھے یاد نہیں ہے کہ ہندوستان میں کوئی کوہلی کی طرح مسلسل اتنی اچھی کارکردگی کر پایا ہو،یہاں تک کہ بین الاقوامی سطح پر بھی کوئی بھی کوہلی کی طرح مسلسل اچھی کارکردگی نہیں کر پایا ہے،جس طرح سے وہ بلے بازی کر رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے وہ سچن کے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔کوہلی کی موجودہ فارم کے بارے میں شرما نے کہا کہ ان کااپنی صلاحیت پر انحصار انہیں دوسروں سے الگ کرتا ہے،وہ جس طرح سے مختلف حریفوں کے خلاف مختلف حالات سے مطابقت بٹھاتا ہے وہ بہت اچھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کامیاب ہے،وہ ہمیشہ رنز کے لیے بھوکارہتا ہے۔کوہلی دو سال پہلے انگلینڈ کے دورے پر نہیں چل پائے تھے۔اس بارے میں شرما نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ براتھااور ہر کھلاڑی ایسے برے دور سے گزر جاتا ہے،اس کے بعد اس نے اپنے کھیل پر سخت محنت کی اور آسٹریلیا میں آپ نے اس کا نتیجہ دیکھا ہوگا،مجھے پورا یقین ہے کہ جب وہ پھر سے انگلینڈ کے دورے پر جائے گا تو وہاں مکمل دبدبہ بنائے گا۔